پنجاب کے کالجز میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق سرکاری وپرائیوٹ کالجز عیدالفطر کی چھٹیوں کے باعث 6 دن بند رہیں گے۔ کالجز میں عیدکی چھٹیاں28مارچ سے2 اپریل تک ہوں گی۔
اسکولوں میں عید کی 10 چھٹیوں کا اعلان
کالجز کے برعکس پنجاب بھر کے اسکول 28 مارچ سے 6 اپریل تک بند رہیں گے۔ اسکولوں میں عید کی 10 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے چھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فیصلے کا اطلاق پنجاب کے سرکاری اسکولوں پر ہوگا ۔ اساتذہ 4 اپریل کو امتحانی نتائج کے اعلان کےلیے اسکول آئیں گے۔
چار اپریل کو بھی عام تعطیل کا اعلان
دوسری جانب عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو تین نہیں بلکہ پوری آٹھ چُھٹیاں ملیں گی، سندھ حکومت کی جانب سے 4 اپریل کو عام تعطیل کے اعلان نے ملازمین کی عید کی خوشیاں دوبالا ہوجائیں گی۔
صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کا مطلب ہے کہ سرکاری ملازمین کو عیدالفطر پر 29 مارچ سے 6 اپریل تک آٹھ چھٹیاں ملیں گی، سوائے 3 اپریل کے۔
حکومت نے 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے تاہم اس سے قبل ہفتہ اور اتوار (29 اور 30 مارچ) کی دو ہفتہ وار چھٹیاں ہیں۔
چونکہ 4 اپریل جمعہ کو آتا ہے، اس کے بعد 5 اور 6 اپریل کو دو ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی، جس کے بعد تمام سرکاری دفاتر 7 اپریل کو دوبارہ کھلیں گے۔
یہ پیش رفت سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از مرگ ‘نشان پاکستان’ سے نوازے جانے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے، ان کی بیٹی صنم بھٹو نے اتوار کو ایوان صدر میں ایک تقریب میں ایوارڈ وصول کیا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔