امریکی کمیشن نے بھارتی خفیہ ایجنسی را پر پابندی کا مطالبہ کردیا،کمیشن فارانٹرنیشنل ریلیجیس فریڈم نےاپنی سفارشات پیش کردی۔
سالانہ رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارت میں اقلیتوں کی صورتحال گھمبیر ہوتی جاری ہے،وزیراعظم نریندر مودی مسلمانوں اوردیگر اقلیتوں کے خلاف اشتعال انگیزی کو ہوا دیتے ہیں۔
امریکی کمیشن کےمطابق سکھوں پرحملوں میں ملوث را پر پابندی عائد کی جائے،بھارت میں اقلیتوں کی صورتحال گھمبیرہوتی جاری ہے،نریندرمودی مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہے ہیں۔
کمیشن نےمطالبہ کیاکہ بھارت کو مذہبی آزادی پرخصوصی تشویش کی فہرست میں شامل کیا جائے، بھارت کو ہتھیاروں کی فروخت مذہبی آزادی سےمشروط کی جائے،ایف اے ٹی ایف بھارت میں دہشت گردی کی فنڈنگ پر نظر رکھے۔