ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستانی صحافیوں کےدورہ اسرائیل کی رپورٹس کاجائزہ لیاہے، پاکستانی پاسپورٹ پر تحریر ہے کہ یہ اسرائیل کےسفرکیلئےقابل استعمال نہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل سے متعلق رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ان رپورٹس کا جائزہ لیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر تحریر ہےکہ یہ اسرائیل کے سفر کے لیے قابل استعمال نہیں اور موجودہ ضوابط کے تحت ایسا کوئی دورہ ممکن نہیں ہے۔
ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ اسرائیل کے بارے میں پاکستان کا موقف بدستور برقرار ہے، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کرتا ہے پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔