اداکارہ نادیہ حسین کے گرفتار شوہر عاطف خان سےمتعلق مزید انکشافات سامنے آگئے
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نےاہلیہ کےعلاوہ مزید پانچ اکاؤنٹس میں کروڑوں کی رقم منتقل کی۔ جس کی تفتیش جاری ہے,ملزم نےکمپنی فنڈز سےخریدے شئیرزکی مدمیں تین کروڑچودہ لاکھ سے زائدکا منافع حاصل کیا،عبوری چالان کے مطابق کمپنی سے پرسنل ٹریڈنگ کی مد میں ایک ارب سے زائد کی رقم حاصل کی۔
مذکورہ رقم کی مدمیں عاطف خان نےپانچ سو انتالیس ملین روپےتاحال کمپنی کو ادا نہیں کئے،کمپنی کے سابق سی ایف او نے بھی مبینہ فراڈ اور مالی بے ضابطگی چھپانے میں مدد کی۔