پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ہارر فلم ’ان فلیمز‘ کو پاکستان سے آسکر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
فلم کے ڈائریکٹر ضرار خان اور پروڈیوسر انعم عباس ہیں۔اس ہاررفلم کی کہانی ایک ایسی طالبہ کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خاندان کو بچانے کے لیے پُراسرار طاقتوں سے الجھ جاتی ہے۔
’ان فلیمز کی کاسٹ میں اداکارہ رمیشہ نوال،بختاور مظہر، عمیر جاوید اور سینئر اداکار عدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں۔
پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے آسکر ایوارڈ کے لیے ان فلیمز کی نامزدگی جمع کروادی ہے۔
یاد رہے کہ ’ان فلیمز‘ کو 19 اور 20 مئی کو سب سے بڑے فلمی میلے ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔