عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کے تحفظ کے لیے اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں 23,770 سگریٹ کے اسٹاک، 195 کپڑے کے تھان اور 0.114 ملین لیٹر ایرانی تیل ضبط کرلیا گیا،یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر میں 13,471.5 میٹرک ٹن کھاد اور 3,794.64 میٹرک ٹن آٹا ضبط کیا گیا۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے اب تک 35,134.61 میٹرک ٹن چینی اور 44,40,276 سگریٹ اسٹاک ضبط کر چکے ہیں،انسدادِ اسمگلنگ کریک ڈاؤن کے تحت ملک بھر میں 1,63,921 کپڑے کے تھان اور 24.172 ملین لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا گیا۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیاں مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔