وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 30جامعات کے30ہزارطلبہ کواسکالرشپ دینےکااعلان کیا ہے۔
وزیراعلی سندھ نے30ہزار گوگل کیریئرسرٹیفکیٹ اسکالرشپس کاافتتاح کردیا،سندھ حکومت،گوگل اور ٹیچ ویلی کےدرمیان معاہدے کی تقریب منعقد کی گئی۔
اس موقع پروزیراعلی سندھ کاکہنا تھا کہ اسکالرشپس نوجوانوں کےروشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے سائبرسیکیورٹی،اےآئی اوردیگرجدیدمہارتوں پرتربیت دی جائےگی۔
وزیرتعلیم اورسیکریٹری آئی ٹی نےکہا ایساٹیلنٹ پول بنا رہےہیں جوڈیجیٹل معیشت کوآگےلےجائےگا،گوگل کیریئرسرٹیفکیٹس پروگرام نوجوانوں کےلیے"گیم چینجر"ہے۔