ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا ہے کہ دو ہزار پندرہ کے معاہدے کو موجودہ شکل میں بحال کرنا ایران کے مفاد میں نہیں ،جوہری میدان میں ترقی کرچکے،پرانی حالت پر واپس نہیں جا سکتے ۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےنجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تہران جلد ہی امریکی صدر کے خط کا جواب دے گا،امریکا کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت ضد کی وجہ سےنہیں بلکہ تاریخ اورتجربے کے بنیاد پر ہے۔
مذاکرات میں حصہ لینے سے پہلے واشنگٹن کو اپنے موقف میں تبدیلی لانا پڑے گی،ایران کا جوہری پروگرام بین الاقوامی قانون کے تحت پرامن مقاصد کے لیے ہے