پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم میں افغانستان اور ہندوستان کا گٹھ جوڑ بےنقاب ہوگیا۔
ہندوستان اور افغانستان نے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پالیسی کو ہوا دینے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لینا شروع کردیا،افغانستان کے ایماء پر المرصاد کے نام سے ایک سوشل میڈیا ہینڈل پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
المرصاد کا مقصد دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر پھیلانا ہے،المرصاد کو ہندوستانی خفیہ ایجنسی راء مالی تعاون فراہم کرتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت المرصاد کو 20 لاکھ افغانی روپے کا بجٹ مسلسل فراہم کرتی آرہی ہے۔
اردو،پشتو، عربی اور انگریزی کے علاوہ متعدد زبانوں میں مواد نشرکرتا ہے، حالیہ مشن پاکستان کے غیرقانونی افغانیوں کو ملک سے نکالنے کے فیصلےکو غلط ثابت کرتے ہوئے، عالمی برادری سے ہمدردیاں بٹورنا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کرنے کے لیے خود ساختہ منفی مواد تخلیق کرتا ہے اور المرصاد کے ذریعے پھیلاتا ہے، المرصاد اپنے جھوٹ پر مبنی مواد کو شہرت دلوانے کے لیے سوشل میڈیا پرمشہورشخصیات کا سہارا بھی لیتا ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو