کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام کو اضافی کرایوں سے بچانے کیلئے سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا، عید الفطر پر ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے تمام افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں تاکہ عوام سے اضافی کرایوں کی وصولی کیخلاف فوری کارروائی کی جاسکے، کوشش ہے عید پر عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شہری اضافی کرایہ ادا نہ کرے، عوام شکایات درج کرائیں حکومت فوری ایکشن لے گی، کسی کو منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سندھ کے سینئر وزیر نے زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف خصوصی کارروائی کی ہدایت بھی کردی۔