رمضان المبارک کی ساعتیں اوربرکتیں سمیٹنے کے لیے اہل ایمان نے لاہور اسلام آباد سمیت ملک بھر کی کی چھوٹی بڑی مساجد میں اعتکاف کرلیا۔ جامع مسجد ہجویرمیں ایک ہزارسات سے زائد جبکہ منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں مجموعی طور پر پندرہ ہزار معتکف حضرات قیام پذیرہیں۔
رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے دوران معتکف حضرات طاق راتوں میں شب بیداری کریں گے جبکہ لیلۃ القدر کے حصول کے لیے بھی خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا۔۔ جامع مسجد ہجویرمیں محکمہ اوقاف کے زیراہتمام ایک ہزارسات سو کے قریب معتکف حضرات قیام پذیر ہیں۔ ادارہ منہاج القرآن میں دس ہزارمرد اور پانچ ہزارخواتین نے اعتکاف کیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے معتکف حضرات کے سحر و افطار، عبادات سمیت تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔ منہاج القرآن اورجامع مسجد ہجویر میں نہ صرف دور دراز کے علاقوں بلکہ دوسرے شہروں سے بھی اہل ایمان لاہور میں اعتکاف کے لئے آئے ہیں۔
اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ایک ہزار افراد رب العالمین کی خوشنودی حاصل کرنے اعتکاف بیٹھ گئے۔۔ معتکفین کیلئے بہترین سحر و افطار کے ساتھ سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔