اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، جس میں انہوں نے منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا۔
پاکستانی معروف اداکار کے بیٹے ساحر حسن کے مطابق 2017 میں ارمغان سے ملاقات ہوئی جو کہ آئس اور چرس فروخت کرتا تھا۔ دوست معظم نے اسے مصطفیٰ عامر سے ملوایا تھا جس سے وہ 2022 میں پہلی بار ملا تھا ایک سال قبل جب منشیات ملنا بند ہوگئی تو مصطفیٰ عامر سے پینے کے لیے منشیات لینا شروع کر دی۔
ملزم نے بتایا کہ ارمغان اور شیراز گھر آئے اور اہلیہ سے کہا کہ ساحر کو جلدی بلاؤ، پھر منشیات خرید کر چلے گئےگرفتاری سے تین روز قبل ارمغان نے ایک لاکھ 33 ہزار روپے کی منشیات خریدی تھی۔ گھر میں 35 لاکھ روپے مالیت کی 400 گرام چرس رکھی تھی۔
ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ ارمغان نے ادھار منشیات مانگی تو انکار کر دیاجبکہ اہلیہ کو معلوم تھا کہ وہ منشیات فروخت کرتا ہے۔