ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کے قومی امکانات ہیں چاند کی پیدائش 29 مارچ کو ہوگی۔
ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کے مطابق 29 مارچ کو امریکہ کے کچھ علاقوں میں چاند ٹیلی سکوپ کی مدد سے نظر آنے کے امکانات موجود ہیں، لیکن سعودی عرب میں ایسا ممکن نہیں ہوگا۔
30 مارچ کو دنیا بھر کے مختلف حصوں میں چاند انسانی آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا، تاہم اس کے لیے موسم صاف ہونا ضروری ہوگا۔ 29 مارچ کو مکہ میں چاند کی عمر 4 گھنٹے 37 منٹ جبکہ 30 مارچ کو 28 گھنٹے 38 منٹ ہوگی۔
پاکستان میں کراچی میں 30 مارچ کو چاند کی عمر 26 گھنٹے 50 منٹ، اسلام آباد میں 26 گھنٹے 29 منٹ پر جبکہ پشاور میں 26 گھنٹے 35 منٹ ہوگی۔ تمام تر صورتحال کے پیش نظر پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ہی روز یعنی 31 مارچ کو عید الفطر ہونے کے امکانات ہیں۔