وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کہتے ہیں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی میں کوئی رکاوٹ نہیں، پاکستان کو جلد خوشخبری ملے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی کامیابی سے مکمل ہو جائے گی، آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ معاشی نظم و ضبط کے اہداف تسلسل سے حاصل کر رہے ہیں، قرضے کی نئی قسط کیلئے مذاکرات کی کامیابی یقینی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی میں کوئی رکاوٹ نہیں، قرضے کی نئی قسط کے حوالے سے جلد ہی پاکستان کو خوشخبری ملے گی۔