امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم کو بند کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے بیان میں کہا امریکا میں اسکولوں کا تعلیمی معیاربہت گرچکا،طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی، محکمہ تعلیم ہمارےکسی کام کا نہیں کہا محکمہ تعلیم کے پاس بڑی بڑی عمارتیں ہیں،مگر تعلیم نہیں،اب اسکولوں کےمعاملات ریاستیں خود دیکھیں گی ۔
ڈیموکریٹس نےشدید تنقید کرتےہوئے اقدام کو تباہ کن قرار دے دیا،ڈیموکریٹ رہنما چک شومرکا کہنا ہے ہولناک فیصلے سے اساتذہ طلبا اور والدین متاثر ہوں گے،عدالتوں کوظالمانہ اقدامات روکنے کیلئے قانون کی بالادستی برقرار رکھنا ہوگی۔