بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح بھارتی ٹیم کو کیش انعام دینے کا اعلان کردیا۔ یہ رقم کھلاڑیوں، کوچنگ اور سپورٹنگ اسٹاف میں تقسیم کی جائے گی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی فاتح بھارتی ٹیم کیلئے کیش انعام کا اعلان کر دیا، بھارتی بورڈ نے کرکٹرز کو آئی سی سی ایونٹ کی آفیشل منی پرائز سے تین گنا زیادہ رقم 58 کروڑ بھارتی روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی ٹیم رپورٹ کے مطابق یہ رقم کرکٹرز، کوچنگ اور سپورٹنگ اسٹاف میں تقسیم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ بھارت نیوزی لینڈ کو دبئی میں چیمپئنز ٹرافی فائنل میں شکست دی تھی۔
بی سی سی آئی کے سکریٹری دیواجیت سائکیا نے انعامی رقم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ روہت شرما، ویرات کوہلی اور دیگر کرکٹرز بشمول ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو تین تین کروڑ روپے ملیں گے۔
اے این آئی کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہا ہر کھلاڑی اور کوچ کو تین 3 کروڑ روپے دیے جائیں گے جبکہ باقی کوچز کو 50 لاکھ روپے فی کس ملیں گے، بی سی سی آئی کے عہدیداروں کو ہر ایک کو 25 لاکھ روپے ملیں گے۔