کراچی کے صارفین کیلئے اپریل میں بجلی فی یونٹ 4 روپے 84 پیسے سستی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی۔ نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی۔ من و عن منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 69 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا مین سماعت کے دوران کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ این ٹی ڈی سی اور سی سی پی اے سے بجلی لینے کی وجہ سے انہیں بجلی کی قیمت کم پڑی۔ فرنس آئل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی۔
نیپرا اتھارٹی نے سوال کیا سالانہ بنیادوں پر آٹھ فیصد گروتھ کم ہوئی ہے۔ گروتھ کم ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟ کے ای حکام نے بتایا کہ درجہ حرارت کم ہونے کے علاوہ صنعتوں میں بجلی کا کم استعمال اور سولرپینلز کا استعمال بجلی کی کھپت میں کمی کی وجہ ہے۔
نیپرا نے کے الیکٹرک سے بجلی کے استعمال میں کمی کی وجوہات پر ایک ہفتے رپورٹ طلب کر لی۔ تمام ڈسکوز سے نیٹ میٹرنگ صارفین کی رقم پر سود کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔
حکام نے بتایا ہمارے تیرہ ارب روپے پچاس کروڑ روپے واجب الاد ہیں۔ اس میں سے سات ارب چالیس کروڑ روپے وصول کرچکے ہیں۔ یہ وصولی کے الیکٹرک صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا پورا ریلیف منتقل نہ کرکے کی گئی۔ ابھی چھ ارب دس کروڑ روپے بقایا ہیں۔ آج کی فیول پرائس کا بھی پورا ریلیف صارفین کو منتقل نہ کیا جائے۔۔جنوری کی فیول ایدجسٹمنٹ کا کچھ حصہ بقایاجات میں ایڈجسٹمنٹ کر دیا۔