لاہور کے علاقے برکی میں دو کمسن بہنیں کپڑے دھونے والی بلیچ پینے سے جاں بحق ہوگئیں۔
افسوسناک واقعہ برکی کے علاقے میں پیش آیا جہاں کمسن بہنوں کی والدہ کپڑے دھو رہی تھیں وہیں دونوں کمسن بہنیں بھی کھیل رہیں تھی۔
والدہ کے پاس پڑی بلیچ دونوں بہنوں نے پی جس کے باعث دو سالہ عائزہ اور چار سالہ جنت کی طبعیت ناساز ہو گئی۔
دونوں بہنوں کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔