سکیورٹی صورتحال کےپیش نظرپنجاب بھرمیں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنزتیزکردیئےگئے،چوبیس گھنٹوں میں تین سوتینتالیس سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کےدوران پچپن مشکوک افراد کوحراست میں لیا گیا۔
پنجاب پولیس کےترجمان کےمطابق چوبیس گھنٹوں میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کے دوران آٹھ ہزار چھ سوچھ مشتبہ افرادکی چیکنگ کی،دوران چیکنگ پچپن مشکوک افرادحراست میں لیے گئے۔
پولیس کا دعویٰ ہےکہ چیکنگ کےدوران سنگین جرائم میں ملوث تین سونو اشتہاری پکڑے گئے،ان میں ایک سواکتالیس عدالتی مفرورجبکہ باسٹھ عادی مجرم بھی گرفتارکیے گئے،گرفتارکیے گئےمشتبہ اورجرائم پیشہ افرادکےقبضہ سےناجائزاسلحہ اورگولیاں برآمد ہوئی ہیں،ان کارروائیوں کےدوران تین ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی گرفتارکیا گیا۔
آئی جی پنجاب عثمان انورکاکہنا ہےکہ جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی کیلئےپولیس کی مشقیں جاری رہیں گی،ان مشقوں میں پولیس،سی ٹی ڈی،سپیشل برانچ اورایلیٹ فورس،ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔