اسلام آباد کے ریڈ زون میں احتجاج روکنے پر پانچ سال کے دوران ایک ارب 35 کروڑ 58 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ وزارت داخلہ نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔
وزارت داخلہ کے تحریری جواب کے مطابق مالی سال 2019،20 کے دوران ریڈ زون میں احتجاج روکنے پر 15 کروڑ 77 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔
رپورٹ کے مطابق 2020،21 کے دوران اس مد میں نو کروڑ 61 لاکھ جبکہ 2021،22 میں 27 کروڑ 8 لاکھ سے زائد خرچ ہوئے۔ مالی سال 2022،23 کے دوران ریڈ زون میں احتجاج روکنے کیلئے 72 کروڑ 40 لاکھ اور 2023،24 میں 10 کروڑ سے زائد کے اخراجات آئے۔
وزارت داخلہ کے تحریری جواب کے مطابق یہ رقم آنسو گیس شیل خریدنے، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کوخوراک فراہمی اور وی آئی پی سیکیورٹی پر خرچ ہوئی۔