پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 14 ہزار 800 روپے فی تولہ پر پہنچ گیاہے جبکہ دس گرام سونا 943 روپے مہنگاہونے کے بعد 2 لاکھ 69 ہزار 890 روپے کا ہو گیا ۔
مقامی مارکیٹ میں دس گرام 22 قیرات سونے کی قیمت میں 865 روپے اضافہ دیکھنے میں آیاہے جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 408 روپے ہو گئی ہے ۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 13 ڈالر فی اونس بڑھنے کے بعد 2997 ڈالر پر پہنچ گئی ہے تاہم چاند کی قیمت میں آج کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور فی تولہ 3530 روپے پر برقرار ہے ۔