خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع کےلیے ہائبرڈسیکورٹی ماڈل متعارف کرانےکا فیصلہ کرلیا گیا۔جس کے تحت پولیس اورفوج کومکمل سیکیورٹی اختیارات ہونگے۔
خیبر پختونخوا امن و امان چلینجز سے نمٹانے کے لیے ہائیبرڈسیکورٹی ماڈل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ دستاویز کے مطابق ہائیبرڈ سیکورٹی ماڈل کےتحت پولیس اورفوج کو مکمل سیکیورٹی اختیارات ہونگے۔
ہائبرڈ ماڈل کے اضلاع میں بونیر، اپر چترال، مہمند، خیبر، سوات اور لکی مروت شامل ہیں لیکن ابتدائی مرحلے کے تحت ہائبرڈ ماڈل بونیر اور اپر چترال میں نافذ کیا جائے گا۔
اضلاع میں ہائبرڈ سیکورٹی ماڈل پر567ملین روپے خرچ ہونگے، جس سے پولیس کے لیے جدید آلات اور دیگر چیزیں خریدی جائیں گی۔