روسی صدر پیوٹن یوکرین میں توانائی کے انفراسٹرکچر پر ایک ماہ کے لیے حملے بند کرنے پر رضامند ہوگئے۔
صدرٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو میں جامع جنگ بندی سےانکار کردیا،غیرملکی میڈیا کےمطابق صدر پیوٹن نےکہا کہ جب تک یوکرین کی غیرملکی فوجی امداد اورانٹیلیجنس شیئرنگ بند نہیں ہوتی،جنگ بندی ممکن نہیں۔
صدرٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بات چیت کو مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیا،ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن نےتوانائی کی تنصیبات پر حملے روکنے پر اتفاق کیا ہے،اس کوجلد مستقل جنگ بندی میں بدلیں گے اور اس خوفناک جنگ کا خاتمہ کریں گے۔