معروف امریکی اداکار میتھیو پیری 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 90 کی دہائی کے کامیاب ٹی وی سیٹ کام ’ فرینڈز ‘ میں چنڈلر بنگ کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار میتھیو پیری 54 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
یاد رہے کہ فرینڈز ایک امریکی ٹیلی ویژن سیٹ کام ہے جسے ڈیوڈ کرین اور مارٹا کاف مین نے بنایا اور 22 ستمبر 1994 سے 6 مئی 2004 تک نشر ہوا۔
فرینڈز کی آخری قسط کو امریکا میں 52.5 ملین لوگوں نے دیکھا تھا اور یہ 2000 کی دہائی کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹی وی قسط بن گئی تھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ذرائع نے بتایا کہ اداکار لاس اینجلس میں اپنے گھر پر مردہ پائے گئے۔
میتھیو پیری 1969 میں میساچوسٹس میں پیدا ہوئے اور ان کی پرورش کینیڈا میں ہوئی جہاں انہوں نے جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ابتدائی تعلیم حاصل کی جو بعد میں کینیڈا کے وزیر اعظم بنے۔
پیری کے انتقال پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ایک پیغام میں افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔
Matthew Perry’s passing is shocking and saddening. I’ll never forget the schoolyard games we used to play, and I know people around the world are never going to forget the joy he brought them. Thanks for all the laughs, Matthew. You were loved – and you will be missed.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) October 29, 2023
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو