ایس ایس پی دادو امیر سعود مگسی نے عوامی شکایات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ضلع کی چار تحصیلوں میں تعینات 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق سزا پانے والوں میں مختلف تھانوں کے چار ایس ایچ اوز سمیت 61 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ ان اہلکاروں کی ایک سال کی انکریمنٹ اور ترقی روک دی گئی ہے، جبکہ 34 پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔
امیر سعود مگسی کا کہنا ہے کہ سزا یافتہ اہلکاروں کے خلاف عوامی سطح پر مختلف شکایات موصول ہو رہی تھیں، جن میں مقدمات میں تاخیر، بلاجواز تنگ کرنا اور دیگر سرگرمیاں شامل تھیں۔