کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون رابعہ بی بی 40 فیصد جھلس گئی اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ برنز وارڈ میں زیر علاج ہے۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وقاص واقعے کے بعد فرار ہو گیا تھا، تاہم اسے عظیم پورہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ملزم وقاص نے رابعہ سے دو سال پہلے پسند کی شادی کی تھی، ملزم وقاص فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے اور اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا، ملزم وقاص کی دوسری خواتین سے دوستی بھی تھی، منع کرنے پر ملزم وقاص نے اپنی بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔