اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے کیسز کے حوالے سے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے کیسز میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے اور عدالت عالیہ نے اس حوالے سے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر بینچ کے سربراہ ہوں گے اور جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
لارجر بینچ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے بیس سے زائد کیسز سنے گا۔