وزارت منصوبہ بندی نے کہاہے کہ سی ڈی ڈبلیو پی نے 6 ترقیاتی منصوبے کلیئر کر دیئے ہیں ، 11 ارب 20 کروڑ روپے لاگت کے 4 منصوبوں کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔
وزارت منصوبہ بندی میں سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا جس دوران وزارت منصوبہ بندی نے کہا کہ 140 ارب روپے سے زیادہ لاگت کے 2 منصوبے ایکنک کو بھجوا دیئے گئے ہیں ۔
اجلاس میں اعلیٰ تعلیم، سیاحت اور نقل وحمل کے منصوبوں پر غور کیا گیا ۔ نینو سائنس اور نینو ٹیکنالوجی کے قومی مرکز کے قیام کی منظوری بھی دیدی گئی جبکہ مینوفیکچرنگ کے قومی مرکز کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں تعلیمی سہولیات کی بہتری کے منصوبے کی منظوری دی گئی ، خیبر پختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ منصوبہ ایکنک کو بھیج دیا گیا ہے ، خیبر پختوانخوا میں دیہی سڑکوں کی تعمیر کا منصوبہ بھی ایکنک کو منتقل کر دیا گیا ۔