مقبوضہ کشمیر کے ضلع دیوسر کلگام میں ایک احتجاجی دھرنے کے دوران بھارتی پولیس نے ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
سوشل میڈیاء پروائرل ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہےکہ پولیس افسرخاتون کو لاتیں اور ڈنڈے مار رہا ہے، پولیس افسر نےخاتون کو صرف اس وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ احتجاج میں شریک تھی،پی ڈی پی لیڈر التجامفتی نے افسر کے رویے پر شدید تنقید کی اور تحقیقات کا مطالبہ کیا
التجا مفتی نےاپنے بیان میں کہا"پولیس اہلکارکا پرامن احتجاج کرنےوالی خاتون پر تشدد کرنا ناگوار اور چونکا دینے والا واقعہ ہے،افسران کے اسی رویہ کی وجہ سےعوام بھارتی پولیس پراپنا اعتمادکھو چکی ہے،احتجاج دیوسر کلگام میں ہونے والی پراسرار اموات کے خلاف کیا جا رہا تھا۔
احتجاج کا آغاز اس وقت ہوا جب گزشتہ ماہ سے لاپتہ تین افراد میں سے ایک نوجوان کی لاش قر یبی ندی سے ملی،تین دن قبل، ہلاک شدہ نوجوان کے بھائی کی لاش بھی اسی ندی سے برآمد ہوئی تھی جبکہ تیسرا شخص تا حال لا پتہ ہے۔