اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی وی کے 13 پنشنرز کی واجبات کی ادائیگی میں تاخیر سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاق، وزارت اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی سے جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنشن اور واجبات کی ادائیگی میں تاخیر سے شدید مشکلات ہیں۔ ماہانہ پنشن میں تاخیر کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوری کی پنشن سترہ فروری کو ملی جبکہ فروری کی پنشن ابھی تک نہیں دی گئی۔ پنشن اور واجبات کی ادائیگی میں تاخیر سے پنشنرز ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔
درخواست میں وفاق، وزارت اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔