سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 241.81 ریال، 22 قیراط ایک گرام 221.66 اور 18 قیراط 181.35 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخوں میں جمعے کے مقابلے میں دو ریال اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی2,031.17 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,127.90 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,321.43 ریال اور ایک کلوگرام سونا 243,499.01 ریال میں دستیاب رہا۔
دوسری جانب گزشتہ روز ملک میں سونے نرخوں میں مسلسل اضافے کے بعد معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1ہزار روپے کمی دیکھی گئی ہے۔
ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے ریکارڈ کی جارہی ہے،جبکہ 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 94 ہزار 333 روپے جبکہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 81 ہزار756 روپے ہیں،جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 66 ہزار609 روپے ہے۔
مقامی مارکیٹ کے برعکس علاوہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے اضافے کے بعد سونے کی قیمت2 ہزار ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔