مارکیٹ میں کم کم دکھنے والا چلغوزہ گوداموں سے بھی غائب ہونے لگا، شاد باغ لاہور کے گودام سے 92 ٹن چلغوزہ چوری ہوگیا، مقدمہ درج ہونے کے باوجود نتیجہ صفر ہے، متاثرین نے ایوان وزیراعلیٰ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔
چلغوزہ ٹریڈرز ایسوسی ایشن لاہور کے عہدیداران نے پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شادباغ کے گودام سے 92 ٹن چلغوزہ چوری ہوگیا، 6 ماہ پہلے ہونیوالے واقعے کا مقدمہ درج کروایا، ملزمان نے دو بار تفتیش تبدیل کرائی لیکن ملزمان دونوں بار قصور وار قرار پائے۔
ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کا مسروقہ مال برآمد کیا جائے۔
چلغوزہ ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر ایوان وزیراعلیٰ کے باہر دھرن دینے کا اعلان کردیا۔