مالی سال کے پہلے سات ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی آئی گاڑیوں، تمباکوں اور ٹیکسٹائل سمیت بعض صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ایک اعشاریہ اٹھتر فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جنوری میں صنعتی پیداوار منفی ایک اعشاریہ بائیس فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق گاڑیوں، تمباکو اور ٹیکسٹائل سمیت بعض صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں گاڑیوں کی پیداوار میں پینتالیس اعشاریہ چوہتر فیصد، تمباکو میں بیس اعشاریہ چوبیس فیصد اور ٹیکسٹائل میں بیس اعشاریہ آٹھ فیصد گروتھ ریکارڈ کی گئی۔ پیپر بورڈ، پیٹرولیم، ادویہ سازی اور کمپیوٹرز کی پیداوار میں بھی معمولی اضافہ ہوا۔ تاہم خوراک، لکڑی، کیمیکلز، کھاد، ربڑ مصنوعات، معدنیات، دھاتیں، الیکٹریکل سامان، مشینری، فرنیچر اور فٹبال سمیت دیگر صنعتوں کی پیداوار میں کمی دیکھی گئی۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس مہنگی ہونے سے صنعتی پیداوار مزید متاثر ہو سکتی ہے۔