پنجاب کے کالجز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے کالجز کومراسلہ ارسال کردیا، طلبا اور اساتذہ کلاس رومز میں فون کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔
مراسلے کے مطابق کلاس رومزمیں موبائل کااستعمال تعلیمی ماحول خراب کررہاہے، موبائل کا استعمال پڑھائی سے توجہ ہٹانے، تعلیمی بدعنوانی کا باعث بنتا ہے۔
اساتذہ کا موبائل استعمال کرناکلاس روم کا ماحول خراب کررہاہے، طلبا کلاس رومزمیں سوشل میڈیا ایپس کااستعمال کرتے ہیں۔ طلبا اور اساتذہ کو فوری موبائل استعمال سے روکا جائے۔ فیصلے پرعملدرآمدنہ ہواتوکارروائی کی جائے گی۔