پاکستان کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی سطح گرنے کا رجحان برقرار ہے۔ آبی ذخائر کی بتدریج کم ہوتی سطح نے خطرے کی گھنٹیاں بجادیں۔
ملک بھر میں نہری پانی کا بحران سر اٹھانے لگا ۔لاہور سے گزرنے والی نہرکا پانی بھی آدھا رہ گیا ۔منگلا ڈیم میں پانی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ چکی۔ تربیلا ڈیم بھی 24 گھنٹے میں خالی ہونے کے دھانے پر پہنچ چکا ہے ۔ سطح آب ڈیڈ لیول سےصرف دو فٹ اونچی رہ گئی۔
چشمہ ڈیم بھی خالی ہے، دریائے سندھ تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزارکیوسک اور اخراج 20 ہزارکیوسک ہے۔ دریائے جہلم میں پانی کی آمد 19 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 28 کیوسک ہے۔ دریائے چناب پر پانی کی آمد دس ہزار 500 کیوسک اور اخراج چھ ہزار 200 کیوسک ہے۔
دریائے کابل میں پانی کی آمد چودہ ہزار دو سوکیوسک اور اخراج چودہ ہزار تین سو کیوسک ہے۔ تربیلا پانی کا ذخیرہ 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج میں 38 ہزار200 کیوسک اوراخراج 27 ہزار کیوسک ہے۔تربیلا ،منگلااورچشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک لاکھ 2 ہزر ایکڑ فٹ ہے۔