پاک فوج ملک بھر کے تمام اہم علاقوں کی نشاندہی کرکے عوام کی سہولیات کےلئے دن رات کوشاں ہے۔
رپورٹ کے مطابق پچھلے ادوار میں گودار ہمیشہ نظر انداز ہوا مگر حال ہی میں آرمی چیف نے گودار کے لئے بڑے منصوبوں کا اعلان کیا۔ رواں سال مارچ میں چیف آف آرمی سٹاف نے گوادر کے لئے 500 ملین کے منصوبوں کا اعلان کیا۔
گوادر کی ترقی کےلیے پاک فوج کی صحت، تعلیم، پانی، ماہی پروری اور کھیلوں کے منصوبوں میں کاوشیں قابل ذکر ہیں، ماہی گیروں کو 500 جالوں کی فراہمی، مچھلی کے نیلام ہال کے اپگریڈیشن اور سولرائزیشن اور بے روزگار ماہی گیروں کے لئے 12 دکانوں کی تعمیر شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق گوادر میں صاف پانی کے 13 آر او پلانٹس کی تعمیر، 1270 گھرانوں کے لئے سولر پینل کی فراہمی اور 12 سکولوں کی سولرائزیشن شامل ہیں، اس کے علاوہ 9 بنیادی ہیلتھ یونٹس، منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مراکز، 200 ماہی گیروں کے بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی بھی شامل ہیں۔
گوادر کی ترقی پروگرام کے تحت شہر میں 2 فٹبال گراؤنڈز اور باکسنگ ایرینا کی ازسرنو تعمیر بھی شامل ہیں، پاک فوج ملک بھر کے تمام اہم علاقوں کی نشاندہی کر کے عوام کی سہولیات کے لئے دن رات کوشاں ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو