کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی نے امریکا پر واضح کردیا کہ کینیڈا کبھی بھی کسی بھی طرح اور کسی بھی شکل میں امریکا کا حصہ نہیں بنے گا۔
کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی نے حلف اٹھاتے ہی صدر ٹرمپ کو دو ٹوک پیغام دے دیا، کہا کہ کینیڈا کبھی بھی کسی بھی طرح اور کسی بھی شکل میں امریکا کا حصہ نہیں بے گا۔
دس برس تک وزیراعظم رہنے والے جسٹن ٹروڈو کی جگہ اقتدار سنبھالنے والے مارک کارنی کبھی پارلیمنٹ کے ممبر نہیں رہے تاہم انہیں نو مارچ کو 50 فیصد ووٹوں کے ساتھ لبرل پارٹی کا رہنماء منتخب کیا گیا تھا۔
حلف برداری کے بعد خطاب میں مارک کارنی نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے ایجنڈے سے واقف ہیں اور ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
مارک کارنی نے حکومت چلانے کیلئے 24 رکنی کابینہ تشکیل دے دی۔