صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقیدی کوریج کرنے والے امریکی اداروں کو بدعنوان قرار دے دیا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے محکمہ انصاف میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئےاُن کاکہنا تھاکہ مختلف میڈیا ادارے میرےبارے میں ستانوے فیصد بُرا لکھتے ہیں،میڈیا ججوں پر اثر اندازہوکرقانون تبدیل کرنےکی کوشش کررہا ہے،میرے خیال میں میڈیاکا یہ کردارغیرقانونی ہے اسے روکنا ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےبائیڈن انتظامیہ کوجرائم میں اضافےکا ذمہ دارقراردے دیتے ہوئےکہا کہ گزشتہ دورمیں اوپن بارڈر پالیسی کےتحت قاتل امریکا میں داخل ہوئے،بحیثیت صدرملک میں جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، کوشش ہے کہ امریکا میں لاقانونیت کا خاتمہ ہو۔