رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ایک ہفتے میں چینی مزید 20 روپے مہنگی ہوگئی، جس کے بعد اس کی قیمت 180 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔
پشاور میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے، مارکیٹ میں چینی 160 روپے فی کلو سے بڑھ کر 180 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ شہری مہنگائی سے شدید پریشان ہیں اور حکومت سے فوری ریلیف کا مطالبہ کررہے ہیں۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ پیداوار کم ہونے کی وجہ سے قیمتں بڑھ رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کیے تو چینی کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔