امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےجنگ بندی سے متعلق روسی صدر کا بیان نامکمل قرار دے دیا۔
وائٹ ہاؤس میں نیٹو کےسیکرٹری جنرل سے ملاقات کےدوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پیوٹن نےبہت امید افزا بیان دیا ہےلیکن وہ مکمل نہیں،روس جنگ بندی منصوبے سےمتفق نہیں ہوتا تو یہ بہت مایوس کن ہوگا،امید ہے ماسکو صحیح قدم اٹھائے گا۔
اس سے پہلے روسی صدر نےایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ روس جنگ بندی کیلئے تیار ہے لیکن یوکرین کو مزید شرائط ماننا ہوں گی،سب سے پہلےتنازع کی جڑ کو ختم کرنا ہوگا،تیس روزہ جنگ بندی کےدوران یوکرین کیلئے مغربی امدادروکنا ہوگی،یوکرین کو اسلحہ دیا جائے نہ ہی اُسکی پشت پناہی کی جائے ۔
دوسری طرف یوکرنی صدر نےپیوٹن کے بیان کو تاخیری حربہ قرار دیا،اُن کا کہنا تھا پیوٹن جنگ جاری رکھ کر یوکرینی عوام کو قتل کرنا چاہتے ہیں ۔ امریکا اور یورپ کی مدد سے اُسے روکا جاسکتا ہے۔