امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ اسٹیل اور ایلومینیئم کی درآمدات پر گلوبل ٹیرف نافذ ہوگیا دونوں دھاتوں کی امریکا میں درآمد پر پچیس فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق خالص اسٹیل اورایلومینیئم سے بنی مصنوعات،جیسے نٹ بولڈ،سوڈا کین اور بلڈوزر بلیڈ پربھی ٹیرف نافذ ہوگا،غیرملکی میڈیا کےمطابق اس فیصلے سےکینیڈا،برازیل،میکسیکو اورجنوبی کوریا سب سے زیادہ متاثر ہونگے۔
امریکا کے اتحادی ملک آسٹریلیا نے استثنیٰ کی درخواست دی تھی جو مسترد کردی گئی۔
اس سے قبل ٹرمپ نے چین پر 10 فیصد ٹیرف عائد کردی تھی تاہم کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف کا نفاذ آخری وقت میں 30 دنوں کے لیے موخر کردیا تھا۔