انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی مزید سماعت بغیر کارروائی نو اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی،عدالت نے تمام حاضر ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔ سماعت بغیر کسی کارروائی کے نو اپریل تک ملتوی کی گئی ہے۔
کیس میں اب تک استغاثہ کی پچیس گواہوں کے بیان قلم بند کیے جا چکے،وکیل صفائی فیصل ملک کے مطابق جج مختلف ضمانتوں کے کیسز اور دیگر عدالتی امور میں مصروف ہیں۔ جج کی دیگر مصروفیات کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔