ایف بی آر نے چینی کی مانیٹرنگ شروع کردی اور شوگر ملز میں مانیٹرنگ نظام قائم کردیا گیا ہے ۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مانیٹرنگ نظام کے تحت چھ شوگر ملز کو سیل کیا گیا ، پہلی بار چینی افغانستان اسمگل نہیں ہوئی بلکہ ایکسپورٹ ہوئی ، چینی کے ذخائر ملکی ضروریات کے مطابق ہیں۔