23 مارچ وہ دن ہےجب مسلمانوں نے اپنی الگ شناخت اور آزاد وطن کے قیام کا فیصلہ کیا،ایسا وطن جہاں ہر شہری عزت، حقوق اور آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکے۔
یومِ پاکستان ہمیں سکھاتا ہےکہ یکجہتی،قربانی اور عزم سے ہر مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے،23 مارچ محض تاریخ نہیں، بلکہ روشن مستقبل کی راہ دکھانے والا نشان ہے،یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم بحیثیتِ قوم پاکستان کی قدر اور اس کی عظمت کو جانتے اور تسلیم کرتے ہیں۔
یوم پاکستان کےموقع پر شہریوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،23 مارچ کو پہلے قراداد لاہور کا نام دیا گیا تھا،جس کے بعد اسےقراداد پاکستان کا نام دیا گیا،ہماری نوجوان نسل 23 مارچ کے اصل مقصد کو بھول چکی ہے کیونکہ وہ دوسری چیزوں میں مصروف ہیں۔
23 مارچ کو پاکستان بنانے کا پختہ ارادہ کیا گیا تھا،ہمیں یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں سے ملا ہے، پہلی ملٹری پریڈ 23 مارچ 1956 میں ہوئی تھی،23 مارچ کی پریڈ دیکھنا ہمیشہ بہت پسند آتا ہے کیونکہ یہ قومی یکجہتی کا مظہر ہوتی ہے۔
23 مارچ کی پریڈ ہمیں اپنے وطن کی شان اور دفاع کی قوت کا حساس دلاتی ہے،23 مارچ کی پریڈ دیکھنے سے انسان میں جوش و جذبہ اجاگر ہوتا ہے،اس دن کو ہمارا وطن اور فوج سے جذبہ حب الوطنی اجاگر ہوتا ہے،پاکستان میری پہچان ہے، جہاں بھی جاؤں، اپنی شناخت پوچھے جانے پر فخر سے کہتی ہوں کہ میں پاکستانی ہوں،بین الاقوامی سطح پر میری سب سے بڑی پہچان یہی ہے کہ میں پاکستانی ہوں۔