عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جس کی بنیادی وجہ اوپیک کی جانب سے پیداوار میں اضافے کا اعلان بتایا جا رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت میں مزید 54 سینٹ کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 66.68 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 64 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد برطانوی خام تیل 69.91 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں اضافے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جو توانائی کی عالمی طلب و رسد پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔