نوجوان کے خواتین پر تشدد اور بدتمیزی کے واقعے میں دونوں فریقین کے درمیان تصفیہ ہو گیا، اسلام آباد پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے مقدمہ واپس لے لیا اور راضی نامہ عدالت میں جمع کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث جمال نامی ملزم کو عدالت سے رہائی مل گئی۔یہ واقعہ 23 فروری 2025 کو پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ پولیس نے وقوعہ کے دن ہی ملزم کو گرفتار کرکے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا۔
بعد ازاں، ملزم کے خلاف عدالت میں چالان پیش کیا گیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا، تاہم اب عدالت نے تصفیے کے بعد ملزم کو رہا کر دیا ہے۔