کاروبار کے آغاز پر آج امریکی ڈالر انٹربینک میں 8 پیسے مہنگا ہوا ہے
انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 5پیسےکاہوگیا،گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 97 پیسے کا تھا
ادھرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے،کاروبار کے آغاز پرپاکستان اسٹاک ایکسچنج میں 115000 پوائنٹس کی اہم حدبحال ہوگئی، جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 650 پوائنٹس بڑھ کر 115049 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔