پاکستان نے برآمد کئے جانیوالے چاول پر میتھائل برومائیڈ کی دھونی فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت غذائی تحفظ نے درآمدی شرائط پر دو ہفتوں میں سائنسی بنیادوں پر سخت نظرثانی کا حکم دیدیا۔
وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق میں چاول کی برآمد سے متعلق خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول صوبے، نجی و ملٹی نیشنل کمپنیاں شریک ہوئیں، اجلاس میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے دیرینہ مطالبات بھی زیر غور آئے۔
پاکستان کا چاول کی برآمد پر یورپی یونین کے اعتراضات دور کرنے کے حوالے سے اہم اقدام، برآمدی چاولوں پر میتھائل برومائیڈ کی دھونی فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزارت غذائی تحفظ نے درآمدی شرائط پر دو ہفتوں میں سائنسی بنیادوں پر سخت نظرثانی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد کرنے والے ممالک میں ہی فیومیگیشن کرانے کا فیصلہ ہوا ہے۔
وزارت قومی غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ چاول کے برآمد کنندگان کیلئے ایکسپورٹ قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، حالیہ فیصلوں سے پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کریں گے۔