لاہور میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کردی۔
لاہور پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ ہربنس پورہ تھانے کی حدود میں واقع ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا، مقتولہ کی شناخت 23 سالہ لائبہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزم عابد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
مقتولہ کے ورثاء کا کہنا ہے کہ عابد پستول لے کر کسی سے جھگڑنے جارہا تھا، بہن نے روکا تو اس دوران اچانک گولی چل گئی۔
پولیس نے معاملے کو مشکوک قرار دیکر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے بھی کوششیں شروع کردی گئیں۔