ایئر انڈیا کی ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی کے بعدطیارے کو روانگی کے ساڑھے آٹھ گھنٹے بعد واپس ممبی اتاردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق طیارے کو آذربائیجان کی فضائی حدود سے واپس موڑا گیا،طیارے میں تین سو بائیس افراد سوار تھے،ممبئی واپسی پر طیارے کی جامع تلاشی لی گئی ۔
تاہم بم برآمد نہیں ہوا،کچھ عرصے سے ایئر انڈیا کو تواتر کے ساتھ بم کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس کی وجہ سے کئی بار بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔